ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے نمائندوں کے درمیان آئندہ چند دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔ ایران کے اعلی مذاکرات کار اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے برسلز میں گروپ 1+5 اور یورپی یونین کی سربراہ کتھرین اشٹائن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں ایرانی مذاکراتکار نے گروپ 1+5 کے بعض ممالک کی جانب سے جنیوا مذاکرات کے خلاف عمل کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گروپ 1+5 کے بعض رکن ممالک کے اقدامات جنیوا معاہدےکی روح کے خلاف ہیں اور اس سے جنیوا معاہدے کو سخت نقصان پہنچے گا۔ اس ملاقات میں کتھرین اشٹائن نے یقین دہانی کرائي ہے کہ گروپ 1+5 کے رکن ممالک مذاکرات میں سنجیدہ ہیں اور وہ کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جو جنیوا مذاکرات کے خلاف ہو۔ واضح رہے کہ امریکہ نے جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کیں جس کے بعد جنیوا معاہدے کو خطرات لاحق ہوگئے۔
دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں آئندہ چند دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
.......
/169